انٹرنیشنل

"لوگوں کو تقسیم نہیں متحد کروں گا”۔۔ امریکی صدر جو بائیڈن کا پہلا خطاب

امریکا کے نو منتخب صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکا کو ایک با پھر دنیا میں قابل اعتبار بنائیں گے۔

نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن نےجیت کے بعد ولمنگٹن میں اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ اختلافات سے قطع نظر تمام امریکیوں کا صدر ہوں۔ مخالفین کو دشمن کی طرح نہ دیکھیں، وہ امریکی ہیں، امریکیوں کی طرح دیکھیں، نسل پرستی کا خاتمہ کرنے کی جنگ کاوقت ہے، لوگوں کو تقسیم نہیں متحد کروں گا۔جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ آج عوام کی فتح کا دن ہے، عوام کے اعتماد کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ 74 ملین ووٹ لئے جو امریکی صدارتی انتخاب میں نئی تاریخ ہے۔ امریکی عوام نےفیصلہ سنادیا، اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مڈل کلاس افراد ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، متوسط طبقے کو معاشی لحاظ سے مضبوط بنائیں گے۔ کورونا ٹاسک فورس کے لیے نامور سائنسدانوں کا اعلان پیر کو کریں گے۔

Back to top button