انٹرنیشنل

وائٹ ہاؤس ان شرائط پرخالی کروںگا،ٹرمپ نےمطالبات سامنے رکھ دئیے

صدرٹرمپ کی انتظامیہ اورجوبائیڈن کی ٹیم کےدرمیان اقتدارکی منتقلی کے معاملےپربات شروع ہوگئی ہے

امریکی صدرٹرمپ نےوائٹ ہاؤس خالی کرنےکےلئےشرائط سامنےرکھ دیں،میڈیا رپورٹس کےمطابق ٹرمپ نےنومنتخب امریکی صدرجو بائیڈن کی مذاکراتی ٹیم کےسامنےوائٹ ہاؤس خالی کرنےکی شرائط رکھتےہوئےمطالبہ کیا ہےکہ بلیک لائیومیٹرسمیت ان کےبہت سےمتنازع فیصلوں پران کےخلاف کسی بھی قسم کی کاروائی نہیں کی جائےگی۔

ڈیموکریٹ امیدوارجوبائیڈن حکومت بنانےکےلیےدرکار 270 سےزائد الیکٹورل ووٹ حاصل کرچکےہیں اوروہی امریکا کے 46 ویں صدر ہوں گے۔ دوسری جانب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےانتخابات میں دھاندلی کا الزام عائد کرتےہوئےبائیڈن کی جیت کوعدالت میں چیلنج کرنےکا اعلان کیا ہے۔ ٹرمپ کی جانب سےدھاندلی کےالزامات کےباوجود اس بات کا انکشاف ہوا ہےکہ ٹرمپ انتظامیہ اورجوبائیڈن کی ٹیم کےدرمیان اقتدارکی منتقلی کےمعاملات پربات چیت شروع ہوگئی ہے۔

نیوجرسی کےسابق ری پبلکن گورنرکرس کرسٹی کا کہنا ہےکہ صدرٹرمپ کی انتظامیہ اورجوبائیڈن کی ٹیم کےدرمیان اقتدارکی منتقلی کے معاملےپربات شروع ہوگئی ہے۔ جوبائیڈن الیکٹرزکی جانب سےباضابطہ انتخاب کےبعد 20 جنوری 2021کوعہدہ صدارت پربراجمان ہوجائیں گے،بائیڈن امریکی تاریخ میں سب سےزیادہ ووٹ حاصل کرنےوالےصدرہوں گے۔

Back to top button