انٹرنیشنل

مودی سرکار کا سکھوں پر ایک اور وار، بابا گرونانک جنم تقریبات میں شرکت سے روک دیا

سکھوں کے روحانی پیشواباباگورو نانک کے یوم پیدائش اورکرتارپور راہداری کو ایک سال مکمل ہونے پرکرتارپور میں مختلف تقریبات کااہتمام کیاگیا

مودی سرکار نے سکھوں پر ایک اور وار کرتے ہوئے کرتارپور میں باباگرونانک کی جنم دن کی تقریبات میں شرکت سے روک دیا ہے جس سے بھارت میں سیکولرازم کا بھانڈا پھوٹ گیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق سکھوں کے روحانی پیشواباباگورو نانک کے یوم پیدائش اورکرتارپور راہداری کو ایک سال مکمل ہونے پرکرتارپور میں مختلف تقریبات کااہتمام کیاگیا ہے۔ باباگرونانک کی جنم دن کی تقریبات کے موقع پر ملک بھرسے سکھ یاتریوں کی کرتار پور آنیکا سلسلہ جاری ہے،اس موقع پرکرتار پور راہداری کے افتتاح کے ایک سال مکمل ہونے پر بھی خصوصی تقریبات کا اہتمام کیاگیا ہے۔ گوردوارہ کرتار پور صاحب میں کورونا ایس او پیز کے مکمل انتظامات کییگئے ہیں تاہم بھارت کی جانب سے سکھوں کو کرتارپور میں بابا گرونانک کی جنم دن کی تقریبات میں شرکت کی اجازت نہیں دی گئی۔

Back to top button