انٹرنیشنلفیچرڈ پوسٹ

میلانیا ٹرمپ شوہر سے طلاق لینے کے ساتھ ساتھ کون سا منصوبہ بنا رہی ہیں؟ ہوش اڑا دینے والی خبر آگئی، امریکا میں سنسنی پھیل گئی

میلانیا کی ڈونلڈ ٹرمپ سے علیحدگی کے پیچھے صرف ٹرمپ کی شکست نہیں ہے بلکہ میلانیا کروڑوں ڈالر ہتھیانا چاہ رہی ہیں

سابق امریکی صدر کی بیوی میلانیا ٹرمپ اپنے شوہر سے طلاق لینے کے ساتھ ساتھ کون سا منصوبہ بنا رہی ہیں اس حوالے سے ہوش اڑا دینے والی خبر سامنے آئی ہے۔

صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کی ناکامی کے بعد امریکی صدر کی اہلیہ میلانیا نے شوہر سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس حوالے سے اہم انکشاف سامنے آیا ہے کہ میلانیا کی ڈونلڈ ٹرمپ سے علیحدگی کے پیچھے صرف ٹرمپ کی شکست نہیں ہے بلکہ میلانیا کروڑوں ڈالر ہتھیانا چاہ رہی ہیں۔ انٹرنیشنل میڈیا رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کے اعلیٰ عہدیدار نے گزشتہ روز دعویٰ کیا تھا کہ انتخابات میں شکست کے بعد میلانیا ٹرمپ ایک ایک منٹ گن کر گزار رہی ہیں کیونکہ انہوں نے وائٹ ہاؤس سے بے دخل ہونے کے بعد ٹرمپ سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے عہدیدار نے انکشاف کیا تھا کہ ٹرمپ کے عام شہری بننے کے بعد میلانیا ان کے ساتھ رہنا پسند نہیں کریں گی کیونکہ پہلے ہی دونوں نے اپنے کمرے علیحدہ کرلیے ہیں۔ انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق میلانیا ٹرمپ نے صدر بننے سے پہلے ٹرمپ کے ساتھ باقاعدہ ایک معاہدے کے تحت شادی کی تھی۔ معاہدے کے مطابق دونوں کے درمیان اگر اب علیحدگی ہوتی ہے تو ٹرمپ میلانیا کو 5 کروڑ ڈالرز کی کثیر رقم دینا ہوگی۔

Back to top button