انٹرنیشنل

بالآ خر، چین اور امریکا کے درمیان شدت میں کمی آنا شروع‘ چینی صدر نے جوبائیڈن کو صدر منتخب ہونے مبارکباد دیدی

نومبر کو ہونے والے امریکی صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن مطلوبہ 270 الیکٹورل ووٹ سے زیادہ حاصل کرچکے ہیں

بالآخر چین اور امریکا کے درمیان شدت میں کمی آنا شروع ہوگئی، چین نے امریکی صدارتی انتخاب میں کامیابی حاصل کرنے والے جوبائیڈن اور ان کی نائب کمالہ دیوی ہیرس کو مبارکباد دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نومبر کو ہونے والے امریکی صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن مطلوبہ 270 الیکٹورل ووٹ سے زیادہ حاصل کرچکے ہیں اور وہ آئندہ مدت کیلئے امریکا کے صدر ہوں گے۔ گزشتہ دنوں امریکی میڈیا میں جوبائیڈن کی کامیابی کے ساتھ ہی مختلف ممالک کے سربراہان مملکت اور دیگر شخصیات کی جانب سے مبارکباد دی گئی ہے تاہم روس، ترکی اور چین نے ڈیموکریٹک امیدوار کو کامیابی پر مبارکباد دینے سے گریز کیا تھا۔ اب چین نے باقاعدہ طور پر آئندہ امریکی صدر اور نائب صدر کومبارکباد دی ہے۔

چینی وزرات خارجہ کے ترجمان وانگ ونبن نے معمول کی پریس بریفنگ میں کہا کہ چین امریکی عوام کے انتخاب کا احترام کرتا ہے اور وہ نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن اور نائب صدر کمالا ہیرس کو مبارکبادپیش کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چین سمجھتا ہے کہ امریکی انتخاب کا نتیجہ امریکی قوانین اور طریقہ کار کے مطابق طے کیا جائے گا۔

Back to top button