انٹرنیشنل

شکست کے بعد مسلسل دھاندلی کے الزامات;الیکشن کمیشن کی تردید

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتخابات میں شکست کے بعد مسلسل دھاندلی کے الزامات عائد کررہے ہیں جب کہ الیکشن حکام نے ان کے الزامات کی تردید کردی ہے۔

گزشتہ روز امریکا کے وفاقی الیکشن حکام نے ٹرمپ کے الزامات کی تردید کی اور انتخابات 2020 کو امریکی تاریخ کے محفوظ ترین الیکشن قرار دیا۔لیکن امریکی صدر ٹرمپ اب بھی بضد ہیں کہ انتخابات میں دھاندلی کی گئی اور ان کے ووٹ چرائے گئے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے اس حوالے سے امریکا میں 1994 میں الیکشن فراڈ سے متعلق شائع خبر ٹوئٹر پر شیئر کی ہے۔

Back to top button