انٹرنیشنل

امریکا میں کورونا سےاموات ڈھائی لاکھ سےبڑھ گئیں

امریکا میں کورونا وائرس کے کیسزکی تعداد ایک کروڑ 11 لاکھ سےتجاوزکرگئی

امریکا میں کورونا کی وبا سےہلاک افراد کی تعداد ڈھائی لاکھ سےبھی بڑھ گئی،آج مزید 500 اموات ہوئیں۔ امریکا میں کورونا وائرس کے کیسزکی تعداد ایک کروڑ 11 لاکھ سےتجاوزکرگئی۔ خبرایجنسی کےمطابق نیویارک شہرمیں پیرسےاسکول بند کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہےجبکہ ریسٹورنٹس اوربارز رات 10 بجےبند کردیےجائیں گے۔ ادھربرطانیہ میں کورونا سےایک ہی روزمیں 472 اموات اور 27 ہزارنئےکیسز رپورٹ ہوئےہیں۔  طبی ماہرین کا کہنا ہےکہ لاک ڈاؤن پرمؤثرعمل نہ کیا گیا توکرسمس تک صورت حال مزید خراب ہوسکتی ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 5 کروڑ 41 لاکھ 95 ہزار 637 افراد متاثراور 13 لاکھ 15ہزار 642 افراد ہلاک ہوچکےہیں جبکہ 3 کروڑ 77 لاکھ 9 ہزار 110افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

Back to top button