انٹرنیشنل

چین نے 15 ممالک سے مل کر دنیا کا سب سے بڑا تجارتی اتحاد قائم

دنیا کے 15 ممالک نے مل کر دنیا کا سب سے بڑا تجارتی اتحاد قائم کرلیا ہے جو کہ دنیا کی معیشت کا تقریباً ایک تہائی حصہ ہے۔

ریجنل کمپری ہینسواکنامک پارٹنرشپ نامی اس معاہدے میں چین،  جنوبی کوریا، جاپان، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سمیت 10 جنوب مشرقی ایشیائی ممالک شامل ہیں۔چین کی حریف دو بڑی معیشتیں امریکا اور بھارت اس معاہدے کا حصہ نہیں ہیں اور اس کو چین کے خطے میں بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

بھارت میں مقامی صنعت کو اس آزاد تجارتی بلاک کا حصہ بننے پر سخت تحفظات تھے جس کے باعث بھارتی حکومت نے مذاکرات کے دوران ہی اس معاہدے سے خود کو الگ کرلیا تاہم جاپان سمیت دیگر ممالک کو امید ہےکہ مستقبل میں بھارت بھی اس تجارتی اتحاد کا حصہ بن جائے گا۔

چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال کے دوران معاہدے کی تکمیل امید کی ایک کرن ہے اور یہ آزاد معیشت کی فتح ہے۔

متعلقہ خبریں