انٹرنیشنل

برطانوی وزیراعظم ایک بارپھرمہلک وباءکا شکار

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نےخود کودوہفتوں کےلیےقرنطینہ کرلیا ہے

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نےخود کودوہفتوں کےلیےقرنطینہ کرلیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بورس جانسن ایک ایسےشخص کےساتھ رابطےمیں تھےجن کا حال ہی میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہےاوراب انہوں نےخود کوبھی قرنطینہ کرلیا ہے۔ اس حوالے سے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ ایسے شخص جن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، ان کے ساتھ رابطے میں رہنے کے بعد خود کو 2 ہفتوں کے لیے آئسولیٹ کر لیا ہے لیکن میں بلکل ٹھیک ہوں۔

بورس جانسن نےمزید کہا کہ ان دوہفتوں کےدوران تمام ترحکومتی انتظامات ویڈیوکانفرنس کالنگ ایپ زوم کےذریع سرانجام دوں گا۔ خیال رہے کہ برطانوی وزیراعظم کو اپریل میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد وہ تقریباً 4 روز انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں زیر علاج بھی رہےتھے۔ برطانیہ میں کورونا وائرس سےمتاثرہونے والےافراد کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 70 ہزارتک جا پہنچی ہےجب کہ وائرس سے ہونےوالی ہلاکتوں کی تعداد 51 ہزار 900 سےتجاوزکرچکی ہے۔

Back to top button