انٹرنیشنل

اسرائیلی فضائیہ کے شام پر حملے، تین فوجی ہلاک

 اسرائیلی فضائیہ نے شام پر حملے کیے جس کے نتیجے میں 3 شامی فوجی ہلاک ہوگئے۔

 اسرائیلی فضائیہ کے شام میں فضائی حملوں کے نتیجے میں کئی فوجیوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔عرب میڈیا کا بتانا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے یہ کارروائی شمالی سرحد سے ملنے والے بارودی مواد کے بعد انتقامی طور پر کی گئی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے شام میں کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہےکہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے رات گئے ایرانی قدس فورس اور شامی فوج سے تعلق رکھنے والے فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔

اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ حملوں میں گوداموں، ہیڈکوارٹر، ملٹری کمپاؤنڈ اور شام کے زمین سے فضا سے مار کرنے والے میزائلوں کی بیٹریوں کو نشانہ بنایا گیا۔

Back to top button