انٹرنیشنل

ٹرمپ نےسکیورٹی کےاعلی عہدیدارکوبرطرف کردیا

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےانتخابی سکیورٹی کےلیےذمہ داراعلی عہدیدارکوبرخاست کردیا ہے

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےانتخابی سکیورٹی کےلیےذمہ داراس اعلی عہدیدارکوبرخاست کردیا ہےجس نےانتخابات میں ان کےدھندلی کے دعوں کی سختی سےتردید کی تھی۔ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےمنگل کواپنی ایک ٹویٹ کےذریعے اعلان کیا کہ انہوں نے’سائبرسکیورٹی اور انفرا اسٹرکچرسکیورٹی ایجنسی’ (سی آئی ایس اے) کےڈائریکٹرکرس کریب کوان کےعہدے سےفوری طورپربرطرف کردیا ہے۔ سی آئی ایس اے امریکہ میں محکمہ داخلہ کےماتحت کام کرتا ہے۔

سن 2016  کے صدارتی انتخابات میں روس کی جانب سے مداخلت کے الزامات سامنے آنے کے بعد اس ادارے کا قیام خود ٹرمپ کی انتظامیہ نے 2018 میں کیا تھا۔ اس کا مقصد انتخابات کو بیرونی مداخلت اور ہر طرح کی دھاندلیوں سے محفوظ رکھنا ہے۔ منگل 17 نومبر کو اپنی متعدد ٹویٹ میں صدر ٹرمپ نے دعوی کیا کہ کرس کریبس نے حالیہ انتخابات میں سکیورٹی کے دفاع کے تعلق سے جو بیانات دیے وہ ”انتہائی غلط ہیں۔” ٹرمپ نے انتخابات میں اب تک اپنی شکست اور جوبائیڈن کی جیت کو تسلیم نہیں کیا ہے اور بغیر ثبوت و شواہد کے بڑے پیمانے پر انتخابات میں دھاندلیوں اور مشینوں میں گڑبڑی کے الزامات لگاتے رہے ہیں۔

لیکن انتخابات سے متعلق اداروں نے ٹرمپ کے ان دعووں کو مسترد کردیاہے۔ سی آئی ایس اے اور ریاستوں کے انتخابی حکام نے گزشتہ ہفتے ایک مشترکہ بیان میں کہا تھا کہ اس بات کے دور دور تک کوئی شواہد نہیں ہیں کہ بیلٹ پیپرز یا پھر ووٹنگ مشین سے کسی طرح کا کوئی سمجھوتہ کیا گیا ہو۔ ان کا کہنا ہے کہ 2020 کے انتخابات ملک کی تاریخ میں محفوظ ترین اور شفاف انتخابات میں سے ایک ہیں۔

متعلقہ خبریں