انٹرنیشنلفیچرڈ پوسٹ

عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما سمتھ بیٹی کو جنم دیں گی لیکن اس بچی کا باپ کون ہے؟ سنسنی خیز رپورٹ سامنے آگئی

حالیہ ہفتوں میں ایک افواہ تیزی کے ساتھ گردش میں رہی کہ جمائما خان نے ایک بیٹی کو جنم دیا یہ افواہ دنیا میں تیزی سے پھیلی

وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ بیٹی کو جنم دیں گی لیکن اس بچی کا باپ کون ہے؟ اس حوالے سے سنسنی خیز رپورٹ سامنے آگئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق حالیہ ہفتوں میں ایک افواہ تیزی کے ساتھ گردش میں رہی کہ جمائما خان نے ایک بیٹی کو جنم دیا ہے۔ یہ افواہ صرف سوشل میڈیا تک ہی محدود نہیں رہی بلکہ نیوز آرٹیکلز کی شکل میں بھی لوگوں تک پہنچائی گئی تاہم اب اس کی قلعی کھل گئی ہے۔ اس افواہ کی بنیاد جمائما خان کی اپریل 2020کی ایک انسٹاگرام پوسٹ کو بنایا جا رہا تھا جس میں انہوں نے ایک نومولود بچی کو اٹھا رکھا ہوتا ہے۔ درحقیقت یہ جمائما خان کی بھتیجی (جمائما کے بھائی بین کی بیٹی)تھی جس کی پیدائش کا اعلان انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے کیا تھا تاہم اب جا کر لوگوں نے اسے جمائما کی بیٹی قرار دے دیا اور ایک افواہ پھیلا دی۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ابتدائی طور پر یہ افواہ 6نومبر 2020کو فیس بک پر ایک پوسٹ کی صورت میں پھیلائی گئی۔ اس پوسٹ کو اب تک سینکڑوں لوگ شیئر کر چکے ہیں۔ اس پوسٹ میں جمائما کی انسٹاگرام میں پوسٹ کی گئی تصویر شیئر کی گئی اور اس کے ساتھ لکھا گیا کہ جمائما خان نے اپنے ہاں بیٹی کی پیدائش کا اعلان کرکے دنیا کو حیران کر دیا۔اس کے بعد یہ افواہ کئی فیس بک پیجز اور نیوز ویب سائٹس نے آگے پھیلانے میں کردار ادا کیا۔

Back to top button