انٹرنیشنل

مسلم خاتون نے ایسی کیا حرکت کی کہ اڑتے جہاز کے عملہ نے انہیں مزید سفرکرنے سے روک دیا‘ دلچسپ حقیقت منظر عام پر

امریکا میں ایک مسلمان خاتون کو صرف اس بنا پر جہاز سے زبردستی اتار کر گرفتار کرلیا گیا کیونکہ ایک دوسرے مسافر نے شکایت کی تھی

مسلم خاتون نے ایسی کیا حرکت کی کہ اڑتے جہاز کے عملہ نے انہیں مزید سفر کرنے سے روک دیا اس حوالے سے ایک دلچسپ حقیقت منظر عام پر آگئی ہے۔

امریکا میں ایک مسلمان خاتون کو صرف اس بنا پر جہاز سے زبردستی اتار کر گرفتار کرلیا گیا کیونکہ ایک دوسرے مسافر نے شکایت کی تھی کہ وہ اس خاتون کی موجودگی میں بہتر محسوس نہیں کررہا۔ یہ واقعہ امینی الختیتبہ نامی خاتون کے ساتھ پیش آیا ہے جو کہ ایک اردنی نژاد مریکی بلاگر اور سیاسی کارکن ہیں۔ امینی نے ٹوئٹر پوسٹ میں بتایا کہ جب وہ نیو جرسی میں ایک ڈومیسٹک فلائٹ سے سفر کے لیے ائیرپورٹ پر سیکیورٹی کلیئرنس کرانے کے لیے قطار میں کھڑی تھیں تو ایک شخص نے قطار کو نظر انداز کرتے ہوئے میرے آگے اپنا سامان رکھ دیا۔ خاتون کے مطابق جب میں نے اسے کہا کہ وہ بھی دیگر افراد کی طرح انتظار کرسکتا ہے تو اس نے ناگواری سے کہنا شروع کردیا کہ وہ دو بار چیکنگ کرا کر آیا ہے اور وہ فرسٹ کلاس میں سفر کرر رہا ہے۔ امینی کے مطابق یہ سب جانتے ہیں کہ اگر ایک با حجاب مسلمان عورت اس پر شور مچاتی اور احتجاج کرتی نا صرف مجھے گرفتار کرلیاجاتا بلکہ میری فلائٹ بھی چھوٹ جاتی۔

خاتون کے مطابق اس وقت تو مجھے سیکیورٹی والوں نے کہا کہ اس معاملے کو ختم کرو اور جب میں جہاز میں سوار ہوئی تو مجھے وہاں سے جانے کے لیے کہہ دیا گیا۔ سوشل میڈیا پر بھی اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں جہاز کا عملہ خاتون سے کہہ رہا ہے کہ وہ جہاز سے چلی جائے کیونکہ اس کی وجہ سے دوسرا مسافر اچھا محسوس نہیں کررہا۔ تاہم خاتون کے انکار کرنے پر پولیس اہلکار جہاز میں داخل ہوئے اور خاتون کو زبردستی اتار کرلے گئے، جہاں اسے کچھ دیر حراست میں رکھنے کے بعد رہا کردیا گیا۔ امریکن اسلامک ریلیشن کونسل نے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئیکہا ہے کہ ائیرلائن اس واقعے کی وضاحت کرے اور معاملے کی مکمل تحقیقات کی جائیں۔

Back to top button