انٹرنیشنلفیچرڈ پوسٹ

فرانسیسی صدر کا اسلام دشمنی کا ایک اور شاخسانہ‘ مسلمان رہنماؤں کو 15 دن کا الٹی میٹم‘ پوری دنیا میں تہلکہ مچ گیا

یہ الٹی میٹم فرانس میں ریاست سے رابطے کے لیے مسلمانوں کی تسلیم شدہ باڈی فرنچ کونسل آف مسلم فیتھ کو دیا گیا ہے

فرانسیسی صدر کا اسلام دشمنی کا ایک اور شاخسانہ سامنے آگیا ہے، فرانسیسی صدر نے مسلمان رہنماؤں کو میثاق جمہوری اقدار کو قبول کرنے کیلئے 15 دن کا الٹی میٹم دے دیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق فرانسیسی صدر کی جانب سے یہ الٹی میٹم فرانس میں ریاست سے رابطے کے لیے مسلمانوں کی تسلیم شدہ باڈی فرنچ کونسل آف مسلم فیتھ کو دیا گیا ہے۔ فرانسیسی صدر نے وزیر داخلہ کے ہمراہ فرنچ کونسل آف مسلم فیتھ کے رہنماؤں سے ملاقات کی تھی۔جس کے سامنے میثاق پیش کیا گیا تھا۔ میثاقِ جمہوری اقدار کے مطابق اسلام کو ایک سیاسی تحریک کے بجائے صرف مذہب سمجھاجائیگا اور مقامی مسلمان گروپوں میں بیرونی مداخلت بھی ممنوع ہوگی۔ مسلمان رہنماں کو یہ قانون ماننا پڑے گا تاکہ ملک میں کسی قسم کا انتشار نہ پھیلے۔فرانسیسی حکومت کی جانب سے ایک اور قانون نافذ کیا گیا ہے جس کے بعد ملک بھر میں مظاہرے ہونا شروع ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سے فرانس بھر میں احتجاجی مظاہرے عروج پر ہیں جس کی وجہ فرانس حکومت کی طرف سے متوقع لاگو ہونے والا وہ قانون ہے جس کی رو سے ملک بھر میں کہیں بھی اور کسی بھی قسم کے حوالے سیفرانس پولیس کے خاکے شائع کرنا قابل جرم قرار دے دیا جائے گا۔ نہ تو کسی اخبار،نہ ٹیلی ویژن چینل اور نہ ہی دیواروں پر اشتہار کی صورت میں فرانس پولیس کا کسی قسم کا مذاق اڑایا جائے گااور نہ ہی انہیں تضحیک کا نشانہ بناتے ہوئے ان کی تصویر شائے کی جائے گی۔اس قانون کی ابھی تجویز آئی ہے مگر لاگو نہیں کیا گیا مگر اس سے پہلے ہی عوام اس قانون کے خلاف سڑکوں پر امڈ آئے اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور علی الاعلان کہا کہ اس قسم کے کسی کالے قانون کو لاگو کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ قانون کے مطابق نہ صرف پولیس افسران کی تصاویر شائع کرنا جرم ہو گا بلکہ ان کی کسی قسم کی فلم بنانا بھی قانون کی خلاف ورزی گردانا جائے گا۔

Back to top button