انٹرنیشنل

کابل راکٹ حملوں سے گونج اٹھا، 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی

افغان دارالحکومت کابل میں 23 راکٹ حملوں کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق ہفتے کی صبح دارالحکومت میں 2 آئی ای ڈی دھماکے ہوئے جس کے تقریباً ایک گھنٹے بعد شہر پر دو سمتوں سے راکٹوں کی بارش کردی گئی۔افغان وزارت داخلہ نے شہر کے مختلف علاقوں میں 23 راکٹ حملوں کی تصدیق کی جس میں مارکیٹوں اور رہائشی علاقوں پر بھی راکٹ فائر کیے گئے جب کہ ایک راکٹ کابل میں موجود ایرانی سفارتخانے کے کمپاؤنڈ میں بھی گرا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ا راکٹ حملوں کے نتیجے میں اب تک 8 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں شاہراہِ نیو ایریا کے ایمرجنسی اسپتال منتقل کیاگیا ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق اسپتال ذرائع نے راکٹ حملوں میں 30 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

Back to top button