انٹرنیشنل

سعودی عرب:گرج چمک کےساتھ بارش کی وارننگ

محکمہ شہری دفاع نے ملک کےمختلف شہروں میں موسم کےحوالےسےوارننگ جاری کردی

سعودی محکمہ شہری دفاع نےمختلف شہروں میں موسم کی وارننگ جاری کردی عرب خبررساں ادارے کےمطابق محکمہ شہری دفاع نے ملک کےمختلف شہروں میں موسم کےحوالےسےوارننگ جاری کردی محکمہ شہری دفاع کےمطابق مکہ اورمدینہ سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہےجبکہ شمالی سرحدی علاقوں سمیت مشرقی صوبےاورقسیم میں بھی گرج چمک کےساتھ بارشیں ہوسکتی ہیں ۔ محکمہ شہری دفاع کا کہناتھاکہ موسم کی وارننگ ماحولیاتی تحفظ اورمیٹرولوجی اتھارٹی کی جانب سےجاری اعدادوشمارکے بعد دی گئی محکمہ شہری دفاع نےشہریوں کوموسم کی خراب صورتحال کےپیش نظرمحتاط رہنےکی ہدایت کرتےہوئےکہا ہےکہ شہری برساتی نالوں سےدوررہیں۔

Back to top button