انٹرنیشنل

کورونا نے ٹرمپ کو چاروں شانے چت کر دیا

امریکی صدرنےشدید دباؤکےبعد900 ارب ڈالرکےکورونا وائرس ریلیف پیکج سمیت حکومتی اخراجات کےبل پردستخط کردیئے

امریکی صدرٹرمپ نےشدید دباؤکےبعد900 ارب ڈالرکےکورونا وائرس ریلیف پیکج سمیت حکومتی اخراجات کےبل پردستخط کردیئے۔ امریکی حکام کےمطابق بل پردستخط کا مقصد لاکھوں امریکیوں کوبےروزگاری کےفوائد کی بحالی اوروفاقی حکومت کےجزوی شٹ ڈاؤن سےبچنا ہے۔ امریکی صدرنے مجموعی طورپر2 اعشاریہ 3 کھرب ڈالرکےبل پردستخط کرکےاسے قانونی شکل دی ہے۔ ابتدا میں امریکی صدرنے کورونا ریلیف کے 900 ارب ڈالرکےپیکج پردستخط سےانکارکردیا تھا اورکہا تھا کہ وہ لوگوں کو بڑا ریلیف دینا اہتے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بل پردستخط کیلئے امریکی صدر پر کانگریس کی دونوں جانب سے شدید دباؤتھا۔

متعلقہ خبریں