انٹرنیشنل

برطانیہ، کورونا سے مزید 445 افراد ہلاک

نئی قسم تیزی سے پھیلنے کے سبب طبی ماہرین نے ملک بھر کے اسپتالوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وبا سےمحفوظ نہیں،اس کےمریضوں اوراموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ برطانیہ میں کورونا کیسزنئی بلند ترین سطح پرپہنچ گئے، 24 گھنٹوں میں 57 ہزار 725 افراد میں کورونا کی تشخیص اورمزید 445 افراد ہلاک ہوگئے۔ کورونا کی نئی قسم تیزی سے پھیلنےکےسبب طبی ماہرین نےملک بھرکےاسپتالوں کوالرٹ رہنےکی ہدایت کردی۔ رائل کالج آف فزیشنزکےصدر پروفیسرگوڈارڈ نےانتباہ جاری کیا ہےکہ برطانیہ بھرکےاسپتال تیاررہیں۔ پروفیسرگوڈارڈ کا کہنا تھا کہ برطانیہ بھرکےاسپتالوں کوکورونا مریضوں کےدباؤکا سامنا ہوسکتا ہے۔ برطانیہ میں کی گئی نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہےکہ کورونا وائرس کی نئی قسم پہلی قسم کے مقابلےمیں تیزی سےپھیل رہی ہےاورتمام عمرکےافراد اس وائرس سےمتاثرہوسکتےہیں۔

متعلقہ خبریں