انٹرنیشنل

بھارتی سیاح کی افغانستان میں 15سالہ لڑکی سے زیادتی، ویڈیو بھی وائرل

بھارتی سیاح نے کابل میں 15سالہ افغان لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی۔

افغان پولیس کا کہنا ہےکہ واقعہ 28 دسمبر کو افغانستان کے شہر کابل میں پیش آیا تھا، ملزم دیپ دسائی نے مبینہ طور پر لڑکی کو سنگین نتائج کی دھمکی دے کر خاموش رہنے پر مجبور کیا اور خوف کے باعث متاثرہ لڑکی کسی کو اطلاع نہ دے سکی۔بعد ازاں ملزم نے ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ بھی کردی جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتارکرلیا ہے۔کچھ عرصہ قبل کابل میں بھارتی ڈیفنس اتاشی ایس کے نارائن کو ایک افغان لڑکی کے ریپ کے جرم میں ملک سے بے دخل کردیا گیا تھا۔

دوسری جانب 2013 میں بھارت میں زیادتی کا نشانہ بننے والی امریکی خاتون کی سان فرانسسکو میں بھارتی قونصلیٹ کے باہر دہائی دینے کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی ہے۔

امریکی خاتون کو دہلی کے سابق میئر کے بھتیجے نے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، ملزم راجیو پنور کو حالیہ دنوں میں ضمانت دے دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں