انٹرنیشنلفیچرڈ پوسٹ

دنیا کی سپر پاور امریکا نے چین کو دھول چٹانے کے لئے بڑا وار کر دیا‘ مقبول ایپ علی پے سمیت 8 ایپس پر پابندی لگا دی

تمام چینی ایپس امریکی قومی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں، ان ایپس کے ذریعے صارفین کی معلومات اور حساس معلومات کی چوری کا خطرہ تھا

دنیا کی سپر پاور امریکا نے چین کو دھول چٹانے کے لئے بڑا وار کر دیااور چین کی مقبول ایپ علی پے سمیت 8 ایپس پر پابندی لگا دی جس کے بعد چائینز کمپنی کو بڑا جھٹکا لگ گیا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر پر منگل کو دستخط کردیے ہیں جس کے بعد اب ان 8 چینی ایپس سے پیسوں کی لین دین نہیں کی جاسکے گی۔ صدارتی ایگزیکٹو آرڈر کے مطابق پابندی کی زد میں آنے والی تمام چینی ایپس امریکی قومی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں، ان ایپس کے ذریعے صارفین کی معلومات اور حساس معلومات کی چوری کا خطرہ تھا۔ ایگزیکٹو آرڈر پر صدر ٹرمپ کے دستخط کے بعد ان ایپس پر 45 روز کے اندر پابندیاں نافذ العمل ہو جائیں گی۔ پابندی کا شکار چینی ایپس میں کیم اسکینر، شیئراٹ، ٹینسینٹ کیو کیو، وی میٹ اور دیگر شامل ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر نے ستمبر میں چین کی معروف لپ سنکنگ ایپ ٹک ٹاک اور وی چیٹپر بھی پابندی کا اعلان کیا تھا تاہم صدر ٹرمپ نے اب ایسے وقت میں ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے ہیں جب وہ صدارتی محل میں 13 دن کے مہمان ہیں۔

متعلقہ خبریں