انٹرنیشنل

ٹرمپ کافیس بک اکاؤنٹ غیر معینہ مدت تک بلاک

فیس بک کا پلیٹ فارم استعمال کرنے سے امریکی مضطرب ہوئے، صدر ٹرمپ کو موجودہ صورتحال میں فیس بک استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی

ٹرمپ کا فیس بک اکاؤنٹ پہلے کیپٹل ہل پر دھاوا بولنے کی حمایت میں تبصرے پرغیر معینہ مدت کیلئے بلاک کر دیا گیا ہے ان کا اکاؤنٹ 20 جنوری تک معطل رہنے کا امکان ہے۔

اس حوالے سے فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کا دھاوا بولنے والوں کی مذمت کے بجائے فیس بک کا پلیٹ فارم حمایت کیلئے استعمال کرنے سے امریکی مضطرب ہوئے، صدر ٹرمپ کو موجودہ صورتحال میں فیس بک استعمال کرنے کی اجازت سے درپیش خطرات بہت زیادہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کا فیس بک اکاؤنٹ کم ازکم جوبائیڈن کے صدرکاعہدہ سنبھالنے تک معطل رہیگا۔ جوبائیڈن 20 جنوری کو صدر کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

متعلقہ خبریں