انٹرنیشنل

سعودی فرمانروا نےکورونا وائرس سےبچاؤکی ویکسین لگوالی

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزکوجمعےکےروزنیوم میں کورونا ویکسین کا پہلا انجیکشن لگایا گیا

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیزنےعالمی وبا کورونا وائرس سےبچاؤکی ویکسین لگوالی، انہیں ویکسین انجکشن کےذریعےلگائی گئی۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزکوجمعےکےروزنیوم میں کورونا ویکسین کا پہلا انجیکشن لگایا گیا۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرصحت ڈاکٹرتوفیق الربیعہ نےکورونا ویکسین کی پہلی خوراک لینےپرشاہ سلمان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

وزیرصحت نےکہا کہ ’خادم حرمین شریفین کےمشکورہیں کہ انہوں نےوبا کےآغازسےلےکراب تک وطن عزیزکی سرزمین پرموجود سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کےمفاد کےلیےہرممکن مدد کی۔‘ وزیر صحت نے بتایا کہ ’خادم حرمین شریفین نےکورونا وائرس سے بچاؤکے لیے ویکسین کی پہلی خوراک لی ہے۔‘

اس سے قبل سعودی عرب کے ولی عہد و نائب وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے کورونا ویکسین کے قومی منصوبے کے تحت ویکسین لگوائی تھی، انہیں بھی ویکسین انجکشن کے ذریعے لگائی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں