انٹرنیشنل

بھارتی فورسز نے ایل اے سی پار کرنیوالے چینی فوجی کو واپس بھیج دیا

لداخ میں پینگوگ لیک کے علاقے سے 8 جنوری کی صبح حراست میں لیا گیا تھا اور چینی فوج راستہ بھٹک لائن آف ایکچوئل کنٹرول کے پار آنکلا تھا

بھارتی فورسز نے لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی)پار کرنے والے چینی فوجی کو چین کے حوالے کردیا۔8 جنوری کی صبح چینی فوجی کو حراست میں لیا گیا تھا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بھارتی فوج کے مطابق لداخ میں پینگوگ لیک کے علاقے سے 8 جنوری کی صبح چینی فوجی کو حراست میں لیا گیا تھا اور چینی فوج راستہ بھٹک لائن آف ایکچوئل کنٹرول کے پار آنکلا تھا۔ بھارتی فوج نے ایل اے سی پار کرنے والے چینی فوجی کو واپس چین کے حوالے کردیا ہے۔ بھارتی فوج کے مطابق چینی فوجی کو آج صبح چوشول مولدو کے مقام پر چین کے حوالے کیا گیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال جون میں لداخ کی وادی گلوان میں بھارتی فوج کے کرنل سمیت 20 فوجی مارے جانے کے بعد سے بھارت کی جانب سے کسی چینی فوجی کو حراست میں لیے جانیکا یہ دوسرا واقعہ تھا۔

متعلقہ خبریں