انٹرنیشنل

کیوبا دہشتگردی کا سرپرست،امریکا کا الزام

امریکا نےکیوبا کودوبارہ ’دہشت گردی کی سرپرستی کرنےوالےممالک کی فہرست‘ میں شامل کرلیا

امریکا نےکیوبا کودوبارہ ’دہشت گردی کی سرپرستی کرنےوالےممالک کی فہرست‘ میں شامل کرلیا۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیونےکہا کہ کیوبا بین الاقوامی سطح پردہشتگردی کی کارروائیوں میں مدد کررہا ہے،ٹرمپ انتظامیہ شروع سے ہی کیوبا حکومت کی مخالفت کرتی رہی ہے۔ مائیک پومپیوکا کہنا ہےکہ کیوبا کی حکومت عوام پرمظالم کیلئےاپنےوسائل کا استعمال کرتی ہے۔ انہوں نےکہا کہ امریکا ایک بارپھرکیوبا کودہشتگردی اسپانسرکرنےکیلئےجوابدہ بنائےگا۔ پومپیونےکہا کہ کیوبا کی حکومت کئی عشروں سےقاتلوں،بمباروں،اغوا کاروں کی مدد کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں