انٹرنیشنل

ٹوئٹر، فیس بک اور انسٹا گرام کے بعد ٹرمپ یوٹیوب سے بھی آؤٹ

فیس بک، ٹوئٹر، انسٹاگرام اور اسنیپ چیٹ کے بعد یوٹیوب نے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چینل معلطل کر دیا۔

یوٹیوب نے ڈونلڈ ٹرمپ کا چینل ممکنہ تشدد کے خطرے کے پیش نظر معطل کیا اور وڈیوز ہٹا دیں۔یوٹیوب انتطامیہ کے مطابق ٹرمپ چینل پر نیا اپلوڈ کردہ مواد پالیسی کے خلاف تھا جسے ہٹا دیا گیا ہے۔

یوٹیوب کے مطابق ٹرمپ چینل پر موجود مواد سے تشدد پھیلنے کا خدشہ تھا، ٹرمپ چینل پر کم از کم 7 دن تک نیا مواد اپلوڈ نہیں ہو سکے گا۔

متعلقہ خبریں