انٹرنیشنل

جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری پر امریکا بھر میں حملوں کا خطرہ;سکیورٹہ ہائی الرٹ

نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری کے موقع پر واشنگٹن سمیت امریکا بھر میں حملوں اور ہنگامہ آرائی کا خطرہ  ہے۔

وفاقی تفتیشی ادارے ایف بی آئی نے خبر دار کیا ہے کہ 16 سے 20 جنوری تک سرکاری دفاتر اور عمارتوں پر حملے ہو سکتے ہیں۔ایف بی آئی کے مطابق  بائیڈن کے خلاف احتجاجاً امریکا کی تمام 50 ریاستوں میں سرکاری دفاتر اور عمارتوں پر بھی حملے کا خدشہ ہے۔ایف بی آئی کی وارننگ کے بعد کئی ریاستوں میں نیشنل گارڈز طلب  کرلیے گئے ہیں اور امن و امان پر قابو پانے کے لیے 20 ہزار نیشنل گارڈز بھی تعینات ہیں جب کہ سیا سی رہنماؤں کی سیکیورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے۔

دارالحکومت واشنگٹن میں لاک ڈاون جیسی صورتحال ہے جس کے باعث متعدد سڑکیں اور شہر میں رکاوٹوں کی تعداد بڑھا دی گئی جب کہ واشنگٹن کے مرکزی علاقوں میں ہوٹل بند بھی بند کروادیئے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button