انٹرنیشنل

امریکی صدر بننے کے فوراً بعد جوبائیڈن سب سے پہلے کونسا اہم اعلان کریں گے؟ مسلم ممالک کے لئے ناقابل یقین خبر سامنے آگئی

جو بائیڈن کی جانب سے متعدد ایگزیکٹو آرڈز جاری کیے جانے کا امکان‘مسلم ممالک پر عائد متنازع سفری پابندیوں کا خاتمہ بھی شامل ہے

امریکی صدر بننے کے فوراً بعد جوبائیڈن سب سے پہلے کونسا اہم اعلان کریں گے؟ اس حوالہ سے مسلم ممالک کے لئے ناقابل یقین خبر سامنے آگئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹ کے مطابق نومنتخب امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے متعدد ایگزیکٹو آرڈز جاری کیے جانے کا امکان ہے جس میں افتتاحی روز مسلم ممالک پر عائد متنازع سفری پابندیوں کا خاتمہ بھی شامل ہے۔ وائٹ ہاؤس کے بننے والے نئے چیف آف اسٹاف رون کلائن کی جانب سے جاری ایک میمو کے مطابق نئی امریکی انتظامیہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں میں تبدیلی لائے گی۔ میمو کے مطابق صدارتی آفس 10 روز کے اندر ماضی کی متعدد پالیسیوں میں تبدیلی لائے گا۔ جو بائیڈن انتظامیہ کورونا وائرس سے بچا کے اقدامات، موسمیاتی تبدیلی سے متعلق پیرس معاہدہ اور لاکھوں افراد کو شہریت حاصل کرنے کی امیگریشن قانون سازی جیسے اہم امور پر فیصلے لے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button