انٹرنیشنل

بھارتی کسان دوبارہ دلی کی سرحدوں پرجا بیٹھے

دلی کےلال قلعہ اوربارڈرزپراضافی نفری تعینات ہےجبکہ کچھ سڑکیں بھی بند ہیں

بھارتی کسانوں کی ٹریکٹرریلی کےبعد دلی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے،بھارتی کسان ریلی کےبعد دوبارہ دلی کی سرحدوں پرجا بیٹھےہیں۔ دلی کےلال قلعہ اوربارڈرزپراضافی نفری تعینات ہےجبکہ کچھ سڑکیں بھی بند ہیں۔ بھارتی میڈیا کےمطابق دلی پولیس نےگزشتہ روزکےپرتشدد واقعات پر 22 ایف آئی آردرج کرلیں ہیں۔ خیال رہےکہ کسان متنازع زرعی قوانین کیخلاف دوماہ سےدلی کی سرحدوں پردھرنا دیئےبیٹھےہیں۔ کسانوں نےکل دلی کےلال قلعےپرخالصتان تحریک کا پرچم لگادیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button