انٹرنیشنل

مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوج پربم حملہ،ایک اہلکارہلاک

مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج پرگرنیڈ حملےکےنتیجےمیں ایک اہلکارہلاک اور 3 زخمی ہوگئے

کشمیرمیڈیا سروس کےمطابق مقبوضہ کشمیرکےضلع کلگام میں نامعلوم افراد نےسرینگرجموں ہائی وے پرکھڑے بھارتی اہلکاروں پرگرنیڈ پھینکا اورفرارہوگئےجس کےنتیجےمیں 4 اہلکا زخمی ہوگئےجنہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک فوجی زخموں کی تاب نہ لاتےہوئےہلاک ہوگیا۔ گرنیڈ حملےکےبعد بھارتی فوج کےمزید دستوں کوطلب کرکےحملہ آوروں کی تلاش شروع کردی گئی ہےجب کہ علاقےکےداخلی اور خارجی راستوں کوبند کرکےسرچ آپریشن بھی شروع کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button