انٹرنیشنل

افغانستان:نامعلوم افرادکی فائرنگ،دوعہدیدار ہلاک

افغانستان کے شہر جلال آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو حکومتی عہدیدار ہلاک ہوگئے

افغانستان کےصوبہ ننگرہارکےشہرجلال آباد میں نامعلوم افراد کی جانب سےدوحکومتی عہدیداروں کوفائرنگ کرکےقتل کردیا گیا۔ فائرنگ کے بعد نامعلوم افراد فرارہونےمیں کامیاب ہوگئےجب کہ دونوں افراد کوزخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ جانبرنہ ہوسکے۔ دوسری جانب جلال آباد میں ہی بورڈرکی سیکیورٹی پرمامورسیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی کونامعلوم افراد کی جانب سےبم کےذریعےنشانہ بنایا گیا جس کے نتیجےمیں 3 افراد زخمی ہوئےہیں جنہیں قریبی اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ افغان پولیس کا کہنا ہےکہ دونوں واقعات کی تحقیقات کی جارہی ہیں تاہم فائرنگ کےواقعےاوردھماکےکی ذمہ داری اب تک کسی شدت پسند گروپ کی جانب سےقبول نہیں کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button