انٹرنیشنل

بھارت:نئی دہلی کےبارڈرزپرکسانوں کا احتجاج جاری

بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق پولیس نےیوگیندریادوسمیت 20 کسان رہنماؤں کونوٹس بھیج دیا ہے

بھارت میں 3 نئےزرعی قوانین کےخلاف نئی دہلی کےبارڈرزپرکسان رہنماؤں کا احتجاج جاری ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق پولیس نےیوگیندریادوسمیت 20 کسان رہنماؤں کونوٹس بھیج دیا ہے،جس میں کسان رہنماؤں کوتین دن میں جواب دینےکا کہا گیا ہے۔ پولیس کمشنرنئی دہلی کا کہنا ہےکہ ٹریکٹرپریڈ کےدوران کسان رہنماوں نےاشتعال انگیزخطاب کیا تھا،اس کےعلاوہ کسان رہنما تشدد کےواقعات میں بھی شامل رہے۔ انہوں نےکہا کہ کسان یونینوں نےٹریکٹرپریڈ کےلیےطےکردہ شرائط پرعمل نہیں کیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق اب تک 25 ایف آئی آردرج ہوئی ہیں اور 93 افراد کوگرفتارکیا چکا ہے،غازی پوربارڈرپرپولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button