انٹرنیشنل

پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ شروع ہوگئی تو اس کے نتائج کیا نکلیں گے؟ سیکرٹری اقوام متحدہ نے خطرے سے سب کو آگاہ کر دیا

ستر سال کا عرصہ ہو چلا بھارت نے ہمیشہ سے مسئلہ کشمیر کے ایشو پر دنیا بھر کے ممالک کی رائے سمیت اقوام متحدہ کی قراردادوں کو پسِ پشت ڈالے رکھاہے

پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ شروع ہوگئی تو اس کے نتائج کیا نکلیں گے؟ سیکرٹری اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے خطرے سے سب کو آگاہ کر دیاہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ستر سال کا عرصہ ہو چلا بھارت نے ہمیشہ سے مسئلہ کشمیر کے ایشو پر دنیا بھر کے ممالک کی رائے سمیت اقوام متحدہ کی قراردادوں کو پسِ پشت ڈالے رکھا۔ آج سے ڈیڑھ سال قبل بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جو یلغار کی اس کی مثال دنیا میں نہیں ملتی تاہم پاکستان ہر فورم پر بھارت کے اس اقدام کے خلاف پرامن احتجاج کرتا رہا جس کی شنوائی بالآخر ہو گئی۔ اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے خبردار کیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو فوجی طاقت سے حل نہیں کیا جا سکتا بلکہ اس کے لیے پاکستان اور بھارت کو سنجیدہ مذاکرات کرنے ہوں گے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے پاکستان اور بھارت پر سنجیدہ مذاکرات کے لیے زور دیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے آزاد کشمیر میں انسانی حقوق کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہاں نقل و حمل کی ازادی ہے اور اقوام متحدہ کے مبصرین کو دورے بھی کرائے گئے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں چیزیں درست سمت میں نہیں جارہی ہیں، انسانی حقوق کا احترام بے حد ضروری ہے اور اختیار و طاقت رکھنے والی انتظامیہ پر ہی شہریوں کو ان کے بنیادی حقوق کی فراہمی کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ انتونیو گوتریس نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر طویل عرصے سے دونوں جوہری طاقتوں کے درمیان تنازع کا سبب ہے اور مسئلہ کشمیر کا حل فوجی طاقت میں نہیں، دونوں ممالک کے درمیان تصادم پوری دنیا کے لیے تباہ کن ثابت ہوگا۔انتونیو گوتریس نے کہا کہ وہ کشمیر کے حوالے سے اپنے اگست میں دیے گئے بیان پر قائم ہیں اور پرامن تصفیے کے لیے اپنی خدمات پیش کرنے کے لیے تیار ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button