انٹرنیشنل

افغانستان:وزیرکی گاڑی کوبم دھماکےمیں اُڑا دیا گیا

افغان میڈیا کے مطابق وزیز مملکت برائے امن خوشنود نبی زادہ اور اُن کے دو بچے بم دھماکے میں بال بال بچ گئ

افغان میڈیا کے مطابق وزیز مملکت برائے امن خوشنود نبی زادہ اور اُن کے دو بچے بم دھماکے میں بال بال بچ گئے تاہم اُن کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ بم دھماکا دارالحکومت کی مرکزی شاہراہ پر اس وقت ہوا جب وزیر مملکت کی گاڑی وہاں سے گزر رہی تھی۔ دھماکا بارودی سرنگ کا تھا، گاڑی کو ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے اُڑایا گیا۔ تاحال کسی شدت پسند گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم کابل میں گزشتہ تین ماہ سے داعش نے افغان سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا ہے جب کہ کابل یونیورسٹی میں حملے اور دھماکے میں 50 سے زائد طلبا شہید ہوگئے تھے۔

گزشتہ برس فروری میں امریکا اور طالبان کے درمیان طے پانے والے امن معاہدے کے باوجود تاحال امن بحال نہیں ہوسکا ہے۔ طالبان اور امریکا ایک دوسرے پر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے آئے ہیں۔ دوسری جانب دوحہ میں طالبان اور افغان حکومت کے درمیان بین الافغان امن مذاکرات قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جاری ہیں تاہم کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی ہے۔ ادھر امریکا میں نئی حکومت نے فروری 2020 کے امن معاہدے پر نظرثانی کا عندیہ دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button