انٹرنیشنل

فوج کےاقتدارسنبھالتےہی کابینہ میں بڑی تبدیلیاں

میانمار کےآرمی چیف من آنگ کی جانب سے قانونی،عدالتی اورانتظامی اختیارات سنبھال لیے گئے ہیں

میانمارمیں فوج کےاقتدارسنبھالنےکےبعد کابینہ میں بڑے پیمانےپرتبدیلیاں سامنےآئی ہیں۔ خبرایجنسی کےمطابق میانمارکےآرمی چیف من آنگ  کی جانب سےقانونی،عدالتی اورانتظامی اختیارات سنبھال لیےگئےہیں۔ میانمارمیں 11 وزارتوں کےلیےنئےوزراء کا تقررکیا گیا ہےجبکہ 24 نائب وزراء کوفارغ کردیا گیا ہے۔ خبرایجنسی کےمطابق صدرکےعہدے کےلیےسابق جنرل کومنتخب کرلیا گیا ہے۔

خبرایجنسی کےمطابق میانمارمیں فوج کےاقتدارسنبھالنےکےبعد سےشہرینگون میں معمولات زندگی بھی بحال ہونےلگےہیں۔ واضح رہےکہ گزشتہ روزمیانمارکی فوج کی جانب سےملک میں نئےانتخابات کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس سے قبل فوج نےآنگ سانگ سوچی سمیت سیاسی رہنماؤں کوگرفتارکرکےایک سال کی ایمرجنسی لگانےکا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button