انٹرنیشنل

دنیا: کورونا وائرس سے اموات 22 لاکھ 48 ہزار

کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سےمحفوظ نہیں، اس کےمریضوں اوراموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سےمحفوظ نہیں، اس کےمریضوں اوراموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ دنیا بھرمیں کورونا وائرس سےمتاثرہ افراد کی تعداد 10 کروڑ 39 لاکھ 69 ہزار 901 تک جا پہنچی ہےجبکہ اس موذی وائرس سےاموات 22 لاکھ 48ہزار 872 ہوگئیں۔ کورونا وائرس کے دنیا بھرمیں 2 کروڑ 58 لاکھ 98 ہزار 950 مریض اسپتالوں،قرنطینہ مراکزمیں زیرِعلاج اورگھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 7 ہزار 397 کی حالت تشویش ناک ہےجبکہ 7 کروڑ 58 لاکھ 17 ہزار 103 کورونا مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسزاوراس سےاموات کےاعتبارسے 10 سرِفہرست ممالک میں 33 کروڑسےزائد آبادی کا حامل امریکا پہلےنمبرپرہے جہاں اس وائرس سےاب تک 4 لاکھ 54 ہزار 213 افراد موت کےمنہ میں پہنچ چکےہیں جبکہ اس سےبیمارہونےوالوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 69 لاکھ 11 ہزار 375 ہوچکی ہے۔ کورونا وائرس کےامریکا میں 98 لاکھ 27 ہزار 632 مریض اسپتالوں،قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اورگھروں میں آئسولیشن میں ہیں،جن میں سے 23 ہزار 860 کی حالت تشویش ناک ہےجبکہ 1 کروڑ 66 لاکھ 29 ہزار 530 کورونا مریض اب تک شفایاب ہوچکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 54 ہزار 522 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 7 لاکھ 67 ہزار 206 ہو گئی۔ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 2 لاکھ 25 ہزار 143 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 92 لاکھ 30 ہزار 16 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس سےروس میں کل اموات 74 ہزار 158 ہوگئیں جبکہ اس کےمریضوں کی تعداد 38 لاکھ 84 ہزار 730 ہوچکی ہے۔ برطانیہ میں کورونا وائرس کےباعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 6 ہزار 564 ہوگئی جبکہ کیسزکی تعداد 38 لاکھ 35 ہزار 783 ہوچکی ہے۔ فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سےمجموعی اموات 76 ہزار 512 ہوچکی ہیں،جہاں اس کےاب تک کل کیسز 32 لاکھ 1 ہزار 461 رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سےاموات 59 ہزار 81 ہوگئیں جبکہ اب تک اس کے 28 لاکھ 52 ہزار 729 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 88 ہزار 845 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 25 لاکھ 60 ہزار 957 ہو گئے۔ ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 26 ہزار 117 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 24 لاکھ 85 ہزار 182 ہو چکے ہیں۔ جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس 58 ہزار 396 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 22 لاکھ 32 ہزار 316 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سعودی عرب اسی فہرست میں 39 ویں نمبر پر آگیا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 379 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 68 ہزار 329 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑسےزائد آبادی والےملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنےآیا تھا، چین کا اس فہرست میں نمبر 83 ہوچکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 89 ہزار 594 ہوچکی ہےجبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 ہوگئی۔ پاکستان کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کےحوالےسےمرتب کی گئی فہرست میں ایک بارپھر 30 ویں نمبر پرآگیا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد وشمارکےمطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران کورونا وائرس کےمزید 1 ہزار 220 کیسزسامنےآئےہیں، مزید 63 افراد اس موذی وباء کےسامنےزندگی کی بازی ہارگئے،جبکہ اس بیماری سے 1 ہزار 285 مریض شفایاب ہوگئے۔

ملک بھرمیں کورونا وائرس سےانتقال کرنےوالوں کی مجموعی تعداد 11 ہزار 746 ہوگئی ہے،جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 47 ہزار 648 ہو چکی ہے۔ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کےمزید 38 ہزار 813 ٹیسٹ کیئےگئے،جبکہ اب تک کُل 80 لاکھ 5 ہزار 794 ٹیسٹ کیئےجا چکےہیں۔ ملک بھرمیں اسپتالوں،قرنطینہ سینٹرزاورگھروں میں کورونا وائرس کےکُل 33 ہزار 365 مریض زیرِعلاج ہیں،جن میں سے 1 ہزار 881 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے،جبکہ 5 لاکھ 2 ہزار 537 مریض اب تک اس بیماری سےشفایاب ہوچکےہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button