انٹرنیشنل

امریکا،ایران جوہری ڈیل،یورپی یونین نےکوششیں تیزکردیں

ترجمان محکمہ خارجہ نیڈ پرائس کا  کہنا ہےکہ ایران جوہری معاہدےکی تعمیل پرواپس آیا توامریکا بھی ایسا ہی کرےگا

امریکا نےایرانی  وزیرخارجہ کےبیان پرردِعمل میں کہا کہ جوہری ڈیل بحال کرنےسےمتعلق ایران کی تجویزقبول کرنا قبل ازوقت ہوگا۔ ترجمان محکمہ خارجہ نیڈ پرائس کا  کہنا ہےکہ ایران جوہری معاہدےکی تعمیل پرواپس آیا توامریکا بھی ایسا ہی کرےگا۔ انہوں نےکہا کہ تہران سےبراہ راست بات چیت اورتجویزماننےکےنقطےپرپہنچنےسےپہلےاتحادیوں،شراکت داروں اورکانگریس سےمشاورت کی جائےگی۔ خیال رہےکہ ایرانی وزیرخارجہ نےکہا تھا کہ امریکاجوہری معاہدےمیں واپس آئےتوایران فوری ردِعمل دے گا،فریقین کوایٹمی ڈیل پرلانےکےلیے یورپی یونین نےکوششیں تیزکردیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button