انٹرنیشنل

ایران کو امریکہ کے خلاف اہم کامیابی مل گئی

امریکی پابندیوں کے خلاف ایران کو عالمی عدالت انصاف میں اہم کامیابی مل گئی۔

عالمی عدالت انصاف نے امریکی پابندیوں کے خلاف ایران کی درخواست کوقابل سماعت قرار دے دیا ہے۔ایران نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہےکہ عدالت جوہری معاہدےسےنکل جانے کے بعد امریکا کی جانب سے عائد پابندیوں کو ختم کرے۔عالمی عدالت انصاف کا کہنا ہے کہ عدالت امریکا کےخلاف درخواست سننےکا اختیار رکھتی ہے، امریکی اقدام سےایران کی معیشت کونقصان پہنچا۔

خبر ایجنسی کے مطابق عالمی عدالت کے 15 ججز نے مشترکہ فیصلہ تحریرکیا تاہم ایک جج نے اختلاف کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button