انٹرنیشنل

بھارتی جج کی نامزدگی ،جوبائیڈن رکاوٹ بن گئے

صدر بائیڈن نے ایسوسی ایٹ جج کے لیے بھارتی امریکی کی نامزدگی منسوخ کردی ہے

غیرملکی خبررساں ادارے کےمطابق بھارتی نژاد امریکی ایڈوکیٹ وجےشنکرکوڈسٹرک کولمبیا کی کورٹ آف اپیل کےلیےایسوسی ایٹ جج نامزکیا گیا تھا۔ وجےشنکرکورواں سال 2 جنوری کوسابق صدرٹرمپ نےدوبارہ نامزد کیا تھا۔ اس سےقبل گزشتہ برس جون میں بھی صدر ٹرمپ نےوجےشنکرکوجج بنانےکےلیےنامزد کیا تھا۔ صدربائیڈن نےاپنا منصب سنبھالنےکےبعد وجےشنکرسمیت ٹرمپ حکومت کی جانب سے مختلف عہدوں کےلیےکی گئی 30 نامدگیوں کومنسوخ کرنےکےحکم نامہ جاری کردیا ہے۔

واضح رہےکہ ڈیموکریٹ پارٹی کی جانب سےصدرٹرمپ پراپنی مند پسند افراد کواہم عہدے دینےاوربالخصوص امریکی عدلیہ میں اپنےہم خیال جج تعینات کا الزام تواترسےسامنے آتا رہا اوربالخصوص دوسال قبل سپریم کورٹ میں جسٹس بریٹ کیوانا کی نامزدگی پرہونےوالےتنازع نے اس بحث کوعروج پرپہنچا دیا تھا۔ یاد رہےکہ بائیڈن کی نائب صدرکملا ہیرس کی والدہ کا تعلق بھی جنوبی بھارت سے ہےجب کہ ان کی کابینہ میں مجموعی طورپر 20 بھارتی نژاد امریکی شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button