انٹرنیشنل

بھارت:گلیشیئر پھٹنےسےتباہی؛ 14 لاشیں برآمد، 170 لاپتہ

گلیشیئراچانک پھٹ کردریا میں گرگیا جس سےہولناک سیلاب کی کیفیت پیدا ہوگئی جو آس پاس کے گھروں کو بہا لے گیا

بھارتی میڈیا کےمطابق ریاست اتراکھنڈ کےتپوون میں اچانک گلیشیئرکےپگھل کرگرنےسےبھیانک حادثہ پیش آیا،دھولی ندی نےبڑے سیلابی ریلےکی شکل اختیارکرلی اوربھپرا ہوا پانی راستےمیں آنےوالی ہرشےکواپنےساتھ بہا کرلےگیا جس میں کئی گھرتباہ ہوگئے۔ ضلع میں فوری طورپرایمرجنسی حالت کا اعلان کیا گیا اورانتظامیہ نےلاؤڈ اسپیکرکےذریعےشہریوں کوفوری طورپرگھرخالی کرنےکی ہدایات جاری کیں۔ دریا میں پانی کی سطح خطرناک حد تک اضافہ ہوا اورچمولی سےہری دوارتک خطرہ بڑھ گیا ہے،سیلابی ریلےکےڈیم سےٹکرانےپرڈیم کے دروازوں کوکھولنے کی ہدایت کی گئی۔

ادھراتراکھنڈ کےچیف سکریٹری اوم پرکاش نےسیلابی ریلےمیں 180 سےزیادہ افراد کےہلاک ہونےکا خدشہ ظاہرکیا ہےجن میں سےاب تک صرف 14 افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں تاہم 170 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن میں 150 تعداد مزدوروں کی ہےجوقریب میں پاور پروجیکٹ پرکام کررہےہیں۔ دوسری جانب اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہےاورریسکیواداروں کی جانب سےامدادی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔ اتراکھنڈ کےوزیراعلیٰ تریویندرسنگھ راوت نےٹوئٹرپراطلاع دی کہ ندی کےپانی کی سطح بڑھ گئی تھی تاہم اب بہاؤکم ہوتا جا رہا ہےاوریہ خوش آئند بات ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button