انٹرنیشنل

کورونا ویکسین نہیں لگوائیں گے‘ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کا صاف انکار، برطانوی حکومت کی مشکلات بڑھ گئیں

2021 کے اعداد وشمار میں کورونا ویکسین لگوانے سے انکارکرنے والے 80 یا اس سے زائد عمر کے افراد میں زیادہ تعداد پاکستانیوں کی ہے

کورونا ویکسین نہیں لگوائیں گے‘ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کا صاف انکار، برطانوی حکومت کی مشکلات بڑھ گئیں‘ نئی کورونا ویکسین آکسفورڈ اسٹرا زنیکا ویکسن آکسفورڈ برطانیہ میں تیار کی گئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ برطانیہ کے علاقے بریڈ فورڈ میں عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز اور ویکسی نیشن کے حوالے سے کام کرنے والے ڈاکٹرز کہتے ہیں کہ گزشتہ برس دسمبر اور جنوری 2021 کے اعداد وشمار میں کورونا ویکسین لگوانے سے انکارکرنے والے 80 یا اس سے زائد عمر کے افراد میں زیادہ تعداد پاکستانیوں کی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر بنگلا دیش سے تعلق رکھنے والے شہری ہیں جب کہ تیسرے نمبر پر موجود دیگر افراد کا تعلق بھی ایشیائی ممالک سے ہے۔ دوسری طرف پبلک ہیلتھ انگلینڈ نے کورونا بچا کی ایک اور ویکسین کی منظوری دیدی ہے جو عام فریج میں اسٹور کی جاسکے گی، برطانوی میڈیا کے مطابق نئی کورونا ویکسین آکسفورڈ اسٹرا زنیکا ویکسن آکسفورڈ برطانیہ میں تیار کی گئی ہے، تجرباتی مراحل میں ویکسین 90 فیصد تک موثر ثابت ہوئی۔

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹ کے مطابق نئی ویکسن عام فریج میں اسٹور کی جاسکے گی، برطانوی حکومت نے پہلے مرحلے پر ویکسین کے 100ملین آرڈر دے دیے۔برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا کہ کورونا ویکسین ایسٹرازینیکا کی منظوری شاندارخبر ہے، کورونا ویکسین ایسٹرازینیکاکی منظوری برطانوی سائنس کی فتح ہے۔بورس جانسن نے کہا کہ اب جتنا جلد ممکن ہوسکا زیادہ سے زیادہ ویکسینیشن کرسکیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button