انٹرنیشنل

میانمار کےباغی فوجی حکام پرامریکی پابندی عائد

جوبائیڈن نےکہا کہ ان کی انتظامیہ اس ہفتےپابندیوں کےدائرے میں آنےوالےافراد کی نشاندہی کرے گی

امریکا نےمیانمارمیں فوجی بغاوت میں شامل فوجی حکام پرپابندی عائد کردی ہے۔ امریکی صدرجوبائیڈن نےمیانمارکےفوجی حکام پرپابندی کےایگزیکٹوآرڈرکی منظوری دی،ان پابندیوں کےتحت میانمارکےفوجی لیڈروں،ان کےخاندان کےافراد اوران سےوابستہ تمام کاروبارکونشانہ بنایا جائےگا۔

اس کےساتھ ہی امریکا میں رکھےگئےمیانمارکےایک ارب ڈالرکےسرکاری فنڈ تک ان کی رسائی کوروکنےکےلئےبھی اقدامات کیےجارہے ہیں۔ امریکی صدرجوبائیڈن نےکہا کہ ان کی انتظامیہ اس ہفتےپابندیوں کےدائرے میں آنےوالےافراد کی نشاندہی کرے گی۔ واضح رہےکہ میانمارکےچند فوجی لیڈران روہنگیا مسلمانوں پرمظالم کی وجہ سےپہلےہی بلیک لسٹ میں شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button