انٹرنیشنلفیچرڈ پوسٹ

دنیا کی بڑی معیشت بن کر ابھرنے والے ملک چین سے نئے امریکی صدر بھی خوفزدہ‘ جوبائیڈن نے بوکھلاہٹ میں حیران کن قدم اٹھا لیا

چین ٹرانسپورٹیشن اور ماحولیات سمیت تمام شعبوں کے مسائل اور دیگر چیزوں میں بلین ڈالرز کی سرمایہ کاری کررہا ہے لہٰذا اب امریکا کو بھی آگے بڑھنا ہے

دنیا کی بڑی معیشت بن کر ابھرنے والے ملک چین سے نئے امریکی صدر بھی خوفزدہ‘ جوبائیڈن نے بوکھلاہٹ میں حیران کن قدم اٹھا لیا جس کو سن کر پریشان ہو گئے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے سینیٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر امریکا اپنے انفرا اسٹرکچر کے حوالے سے اقدامات نہیں کرتا تو چین ہمارا حصہ بھی کھا جائے گا۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے سینیٹرز سے گفتگو میں امریکی انفرااسٹرکچر میں بہتری کی ضرورت پر زور دیا۔ انٹرنیشنل میڈیا کا بتانا ہے کہ جوبائیڈن نے صدارت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد گزشتہ روز اپنے چین ہم منصب سے پہلی مرتبہ ٹیلی فون پر گفتگو کی تھی اور اس کے اگلے ہی روز انہوں نے چین سے متعلق ان خدشات کا اظہار کیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکی صدر سے گفتگو کے دوران چینی صدر نے انسانی حقوق کے حوالے سے سخت مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے آجانا دونوں کے لیے تباہی ثابت ہوگا۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے چین کے حوالے سے امریکی سینیٹرز کو خبردار کیاہے اور کہا کہ اگر ہم آگے کی طرف نہیں بڑھتے تو چین ہمارا حصہ بھی کھا جائے گا۔ جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ چین ٹرانسپورٹیشن اور ماحولیات سمیت تمام شعبوں کے مسائل اور دیگر چیزوں میں بلین ڈالرز کی سرمایہ کاری کررہا ہے لہٰذا اب امریکا کو بھی آگے بڑھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین نے ریل کے شعبے میں بہت بڑا قدم اٹھایا ہے اور اس کے پاس پہلے سے ہی 225 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ریل ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button