انٹرنیشنل

مودی ایک بزدل اورڈرپوک وزیراعظم،راہول گاندھی کا الزام

کانگریس رہنما کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم میں چین کےسامنےکھڑے ہونے کی ہمت نہیں

بھارتی میڈیا کےمطابق کانگریس کےرہنما راہول گاندھی نےپریس کانفرنس میں کہا ہےکہ وزیر اعظم نریندر مودی میں ملک کی سرحدوں اور نظریات کا تحفظ کرنےکی صلاحیت اوراہلیت موجود نہیں ہے۔ کانگریس رہنما کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم میں چین کےسامنےکھڑے ہونے کی ہمت نہیں،مودی کی بزدلی نےبھارتی فوجیوں کی قربانیاں رائیگاں کردیں اور بھارت میں کسی کوایسا کرنےکی اجازت نہیں ہونی چاہیئے۔

راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ جب سےمودی کی حکومت آئی ہے چین کی جانب سےلائن آف ایکچوئل کنٹرول کی خلاف ورزی میں اضافہ ہوا ہے اوراس حکومت میں بھارتی فوج کوجتنا نقصان پہنچا ہےاتنا تاریخ میں کبھی نہیں پہنچا۔ دوسری جانب بھارتیہ جنتا پارٹی کےترجمان نے راہول گاندھی کےبیان پر ردعمل دیتےہوئےکہا کہ وزیراعظم مودی کو کچھ کہنےسےقبل اپوزیشن لیڈر کو اپنےدادا جواہر لال نہرو سے پوچھنا چاہیئےجنہوں نے چین کو بھارت کی زمین دیدی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button