انٹرنیشنل

میگھن مارکل نےبرطانوی اخبارکےخلاف مقدمہ جیت لیا

میل آن سنڈے نے میگھن مارکل کے 2018 میں اپنے والد کو لکھے گئے نجی خط کو شائع کیا تھا

عالمی خبررساں ادارے کےمطابق لندن کی ہائی کورٹ نےبرطانوی اخباردی میل اوران کی ویب سائٹ دی میل آن سنڈے کےخلاف میگھن مارکل کےدائرکردہ مقدمےکا فیصلہ شہزادی کےحق میں سنادیا۔ لندن ہائی کورٹ کےجج مارک واربی نےفیصلےمیں لکھا کہ برطانوی اخبار نےشہزادی کا ان کےوالد کےلیےلکھا گیا ذاتی خط حاصل کرکےاوراجازت کےبغیرشائع کیا جوکہ برطانیہ کےاشاعتی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

میگھن مارکل نےعدالت سےانصاف کی فراہمی پرخوشی کا اظہارکیا تاہم اخباردی میل کی انتظامیہ نےفیصلےپرحیرانی کا اظہارکرتےہوئےکہا کہ ممکنہ طورپروہ فیصلےکےخلاف اپیل دائرکرے گی۔ یہ مقدمہ چونکہ فوجداری کا نہیں تھا اس لیےسول کیس ہونےکی وجہ سےنہ کسی کو مجرم قراردیا گیا اورنہ ہی سزا سنائی گئی تاہم اس فیصلےسےآئندہ میڈیا ٹرائل ہونےکےامکانات کم ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ دی میل آن سنڈے نے میگھن مارکل کے 2018 میں اپنے والد کو لکھے گئے نجی خط کو شائع کیا تھا جس پر شہزادی نے اخبار کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button