انٹرنیشنل

صومالیہ :صدارتی محل پرخود کش حملہ،کتنا نقصان ہوا؟

محل کےاندر خود کش کاربمبار نےداخل ہونےکی کوشش کی جسےسیکیورٹی اہلکاروں نےگولی مارکرہلاک کردیا

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں واقع صدارتی محل میں ایک تیز رفتار کار کو سیکیورٹی اہلکاروں نے روکنے کا اشارہ کیا تاہم کار نہیں رکی تو اہلکاروں نے فائرنگ کرکے ڈرائیور کو ہلاک کردیا۔

جیسے ہی سیکیورٹی اہلکاروں نے کار پر فائرنگ کی تو حملہ آور نے کار میں رکھے بارودی مواد کو دھماکے سے اُڑانے کی کوشش کی تاہم بم مکمل طور پر نہ پھٹ سکا، بم مکمل طور پر نہ پھٹنے کے باوجود 7 شہری زخمی ہوئے 12 گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔

پوليس کا کہنا ہے کہ مشتبہ خود کش حملہ آور کی شناخت کی جارہی ہے، تاحال کسی شدت پسند گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم صومالیہ میں القاعدہ سے منسلک مقامی گروہ الشباب پُرتشدد کارروائیوں میں ملوث رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button