انٹرنیشنل

افغانستان:گیس ٹینکرپھٹنےسے 100 ٹینکرتباہ، 20 افرادزخمی

صوبہ ہرات میں گزشتہ روزگیس ٹینکردھماکےسےپھٹ گیا، گیس ٹینکرکےپھٹنےسےبھاری نقصان ہوا

افغانستان کے صوبہ ہرات میں گزشتہ روزگیس ٹینکردھماکےسےپھٹ گیا، گیس ٹینکرکےپھٹنےسےبھاری نقصان ہوا ہے۔ ہرات کےگورنرکے ترجمان کےمطابق گیس ٹینکرمیں دھماکےسےلگنےوالی آگ سے 100 سےزائد ٹینکرتباہ ہوگئے، جبکہ اس واقعےمیں 20 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ہرات چیمبرآف کامرس کےسربراہ کےمطابق ٹینکرپھٹنےسےلگی آگ سےاربوں ڈالرکا نقصان ہوا ہے۔ آگ سےایران سےآنے والی 132 کلوواٹ کی پاورٹرانسمیشن لائن کوبھی نقصان پہنچا ہے۔ پاورٹرانسمیشن لائن کونقصان پہنچنےسےایران سےہرات آنےوالی بجلی معطل ہے جس سےصوبہ ہرات کےبڑے حصےآج بجلی سےمحروم ہیں۔ افغان حکام نےگیس ٹینکرپھٹنےکےواقعےکی تحقیقات کا آغازکردیا ہے،ٹینکر ایرانی بارڈرکےقریب ہرات کےعلاقےاسلام قلعہ کی کسٹمزپوسٹ پرپھٹا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button