انٹرنیشنل

خاتون کے ساتھ زیادتی کا الزام، آسٹریلوی وزیراعظم نے معافی مانگ لی

سابق خاتون مشیر نے الزام لگایا تھا کہ2019ء میں وزیر دفاع کے آفس میں کام کرنیوالے شخص نے اسے میٹنگ کے بہانے بلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا،

آسٹریلیا کے وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے پارلیمنٹ میں خاتون کے ساتھ زیادتی کے معاملے پرمعافی مانگ لی، 2019ء میں ان پر الزام لگایا گیا تھا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق سابق خاتون مشیر نے الزام لگایا تھا کہ2019ء میں وزیر دفاع کے آفس میں کام کرنے والے شخص نے اسے میٹنگ کے بہانے بلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا، ان کی شکایات کو سنجیدگی سے نہیں لیا گیا اور خاموش رہنے کا کہا گیا تھا۔ خاتون کے ٹی وی انٹرویو کے بعد واقعے سے نمٹنے میں غیر سنجیدگی پر شدید تنقید کی گئی۔ اب آسٹریلیا کے وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے پارلیمنٹ میں خاتون کے ساتھ زیادتی کے معاملے پر معافی مانگ لی اور واقعے کی شفاف تحقیقات کرانے کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھاکہ خواتین کے کام کرنے کی جگہ ان کیلئے محفوظ ہونا چاہیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button