انٹرنیشنل

امریکہ میں برفباری نے تباہی مچادی؛درجنوں افراد ہلاک

امریکہ کی کئی ریاستوں میں برفباری سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوگیا۔

 امریکہ میں برفباری سےکم سے کم 23 افراد ہلاک اور 50 لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہوگئےہیں۔  زیادہ تر اموات ٹینےسی ، ٹیکساس ، شمالی کیرولائنا ، کینٹیکی اور لیوزی اینا میں ہوئیں۔ مختلف ریاستوں میں ڈیڑھ کروڑ افراد کو برفباری کا سامنا ہے اور  نیشنل ویدر سروس کے مطابق 73 فیصد امریکا اس وقت برف سے ڈھکا ہوا ہے جب کہ ملک میں برفباری سے پائپ لائنیں جم گئیں اور قدرتی گیس کی فراہمی بھی متاثر ہو رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button