انٹرنیشنل

فوجیوں کا کورونا ویکسین لگوانے سے انکار

امریکا کے ہزاروں فوجیوں نے کورونا ویکسین لگوانے سے انکار کردیا ہے

امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کےمطابق امریکی کانگریس کودی گئی بریفنگ کےدوران آرمزفورسزکمانڈ کےسرجن بریگیڈیئرجنرل ایڈورڈ بیلی نےکہا کہ فوج کی بعض یونٹس میں صرف 30 فی صد اہلکاروں نےویکسین لگانےپررضا مندی ظاہرکی ہےجب کہ دیگریونٹس میں یہ تعداد کہیں 50 اور کہیں 70 فی صد ہے۔

ایڈورڈ بیلی نےکہا کہ کورونا ویکسین لگانے پررضامندی ظاہرکرنےوالوں کی یہ تعداد اتنی نہیں ہےجس کی ہم توقع کررہےتھے،اہلکاروں کی جانب سےسب سےزیادہ یہ سننےکوملا ہےکہ جب فوج نےاسےخود ویکسین لگانےکےانتخاب کا موقع دیا ہےتومیرا فیصلہ ویکسین نہ لگوانے کا ہے۔ ہم ویکسین سےمتعلق اہلکاروں کوآگاہی دینےاورانہیں ویکیسین لگوانےپرقائل کرنےکی کوشش کررہےہیں۔

دوسری جانب امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) کےترجمان جان کربی نےپریس بریفنگ کےدوران کہا کہ فوج بھی امریکی عوام کا ہی حصہ ہے اس لیےفوج میں بھی ویکسین نہ لگانےکا رجحان موجود ہے۔ فوج میں کورونا ویکسین کوقبول کرنےکی شرح عام عوام کےبرابرہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button