انٹرنیشنل

شہزادہ ہیری اورمیگھن کا شاہی خاندان سےرشتہ ہمیشہ کےلئےختم

جوڑے کی اعزازی فوجی تقرری اورشاہی سرپرستی 94 سالہ ملکہ کوواپس کردی جائےگی

جنوری 2020 میں شاہی خاندان کےسینیئرارکان کی حیثیت سےدستبردارہونےوالےبرطانوی شہزادہ ہیری اوران کی اہلیہ میگھن شاہی خاندان سےباضابطہ طورپرعلیحدہ ہوگئےہیں۔ بکنگھم پیلس نےجمعہ کواس بات کی تصدیق کی ہےکہ شہزادہ ہیری اوران کی اہلیہ میگھن شاہی فرائض پرواپس نہیں آئیں گے۔ بکنگھم پیلس کی جانب سےجاری حالیہ بیان کےمطابق اب شہزادہ ہیری اوران کی اہلیہ شاہی خاندان کےفرد کی حیثیت سےکبھی واپس نہیں جا سکیں ۔ ترجمان کے مطابق بکنگھم پیلس کا کہنا ہے کہ سابق شاہی جوڑے نے ملکہ الزبتھ کو آگاہ کردیا ہے کہ اب وہ کبھی شاہی خاندان کا حصہ نہیں بنیں گے۔

شہزادہ ہیری اور میگھن کے حوالے سے بکنگھم پیلیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جوڑے کی اعزازی فوجی تقرری اور شاہی سرپرستی 94 سالہ ملکہ کو واپس کردی جائے گی۔ اس سے قبل شاہی خاندان کے سینیئر ارکان کی حیثیت سے دستبردار ہونے اور مالی خود مختاری کیلئے اپنے ارادوں کا اعلان کرنے والی اس جوڑی نے رواں سال 9 مارچ کو شاہی خاندان سے باضابطہ طور پر علیحدگی کا اعلان کیا تھا ۔ آمدنی کے مناسب ذریعے کیلئے جوڑی نے دسمبر میں پہلا پوڈ کاسٹ شو جاری کیا تھا۔

پہلا پوڈ کاسٹ شو 29 دسمبر کومیوزک اسٹریمنگ ویب سائٹ اسپاٹی فائے نے ریلیز کیا، 34 منٹ دورانیے کے شو میں ہیری اورمیگھن کے بیٹے آرچی کے علاوہ نئے سال کے حوالے سے معروف موسیقار ایلٹن جان ، ٹینس اسٹار نائومی اوساکا سمیت سماجی رہنما اسٹیسی ابراہم کے خصوصی پیغامات بھی شامل کیے گئے تھے۔ خیال رہے کہ مئی 2018 میں شادی کرنے والے ہیری اور میگھن کا ہاں گزشتہ برس 6 مئی کو پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔ ہیری اور میگھن کے بیٹے کو ’ماسٹر آرچی ماؤنٹ بینٹن ونڈسر‘ کا نام دیا گیا تھا۔’آرچی‘ کے نام سے پہلے شہزادے کا لقب استعمال نہیں کیا گیا بلکہ ان کے نام سے پہلے ماسٹر لگایا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button